رپورٹ کے مطابق بیت المقدس میں جمعرات کی شام ’’معالیہ ادومیم‘‘ کالونی کے قریب فلسطینیوں کی جان سے پٹرول بم سے کیے گئے حملوں میں ایک یہودی آباد کار زخمی ہوگیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ فلسطینی نقاب پوش نوجوانوں نے یہودی آباد کاروں کی گاڑیوں پر بھی سنگ باری اور پٹرول بم حملے کیے جس کے نتیجے میں کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا
ادھر مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں جمعرات کی شام فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان تصادم میں ایک یہودی فوجی کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ زخمی فوجی کو ایمبولینس کی مدد سے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم اس کی حالت کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔ یہ واقعہ مشرقی نابلس میں بیت دجن اور بیت فوریک کے مقام پراس وقت پیش آیا جب صہیونی فوجیوں نے گھر گھر تلاشی سلسلہ شروع کردیا۔
