• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 14 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

اسرائیل نے غزہ کی سرحد پرتوپخانے کی بیٹریاں نصب کردیں

جمعہ 22-01-2016
in غزہ
0
0Pal0201
0
SHARES
6
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی سرحد پر تازہ دم فوجی اہلکاروں کی تعیناتی کے بعد سرحد پر توپ خانے کی بیٹریاں نصب کی ہیں۔ دوسری جانب صہیونی حکومت اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے خلاف اشتعال انگیز بیان بازی کا سلسلہ بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کی سرحد پر توپ خانے کی تنصیب ایک غیرمعمولی اقدام ہے۔ توپ خانے کی بیٹریاں ایک ایسے وقت میں نصب کی گئی ہیں جب ایک ہفتہ قبل شمالی غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی نوجوان کوگولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔ صہیونی فوج کا کہنا تھا کہ فلسطینی شہری کو اس وقت گولیاں ماری گئیں جب وہ شمالی غزہ میں فوجی کیمپ کے قریب باردی سرنگ نصب کررہا تھا۔

رپورٹ میں اسرائیل کے فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ تازہ فوجی دستوں اور توپ خانے کی غزہ کی پٹی پر منتقلی کا مقصد فلسطینیوں کی کسی بھی کارروائی کا فوری جواب دینا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی کی سرحد پرتازہ فوجی سرگرمیاں معمول کا حصہ ہیں۔

مبصرین کا خیال ہے کہ غزہ کی پٹی کی سرحد پر فوجی سرگرمیوں میں اضافہ اسرائیل کی ایک سازش ہے جس کا مقصد مغربی کنارے اور بیت المقدس میں جاری تحریک انتفاضہ سے فلسطینی، علاقائی اور عالمی توجہ ہٹانا ہے۔

ادھر اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے خلاف زہرآلود مہم شروع کی ہے۔ صہیونی میڈیا نے الزام عائد کیا ہے کہ غزہ کی پٹی اور غرب اردن میں حماس اسرائیل کی سلامتی کے لیے پہلے سے بڑا خطرہ بن چکی ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineاسرائیل نے غزہ کی سرحد پرتوپخانے کی بیٹریاں نصب کردیں
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.