(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) رپورٹ کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کی لوکل ٹرین کو فلسطینی شہریوں کی جانب سے بار بار سنگ باری کا نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں یہودی آباد کاروں میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا ہے کہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران بیت المقدس میں یہودی کالونیوں میں چلنے والی ٹرین کو پانچ بار سنگ باری کا نشانہ بنایا گیا۔ سنگ باری کے نتیجے میں ٹرین کی بوگیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔رپورٹ نے فوجی ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ فلسطینی نقاب پوش نوجوانوں نے چوبیس گھنٹوں کے دوران یہودی ٹرین پرکئی بار سنگ باری کی جس کے نتیجے میں ٹرین کو نقصان پہنچا ہے۔ رپورٹ میں بتایا ہے کہ یہودی ٹرین کو شمالی بیت المقدس میں شعفاط کے مقام سے گذرتے ہوئے سنگ باری کا نشانہ بنایا گیا۔
’’رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ بیت المقدس میں یہودی کالونیوں کے درمیان چلنے والی لوکل ٹرین کو روز مرہ کی بنیاد پر فلسطینیوں کے حملوں کا سامنا ہے۔ صہیونی فوجیوں نے طاقت کے بل بوتے پریہودی ٹرین کو تحفظ دلانے کی ہرممکن کوشش کی ہے مگر صہیونی فوج فلسطینیوں کو سنگ باری سے روکنے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیت المقدس میں اسرائیل کی لوکل ٹرین کو یومیہ اوسطا تین بار سنگ باری کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
