• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 13 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

غرب اردن میں صہیونی فوج کا چھاپہ، فلسطینی اسیر کی بیمار اہلیہ گرفتار

پیر 18-01-2016
in فلسطین
0
Al-Maghrebi
0
SHARES
2
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں اتوار کو اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کی کارروائی میں ایک فلسطینی اسیر کے گھر پربھی چھاپہ مارا۔ اس کے بچوں کو زدو کوب کرنے اور اس کی بیمار اہلیہ کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ تلاشی کی کارروائی میں صہیونی فورسز نے تین دوسرے سابق فلسطینی اسیران کو بھی خود کو حکام کے حوالے کرنے کے نوٹسز جاری کیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بیت لحم میں اتوار کو جاری صہیونی فوجی آپریشن میں الدھیشہ پناہ گزین کیمپ پر بھی چھاپہ مارا گیا۔ اس دوران صہیونی فوجیوں نے اسیر فلسطینی احمد یوسف المغربی کی رہائش گاہ، اس کےوالد اور بھائیوں کی رہائش گاہوں پر بھی چھاپے مارے جہاں خواتین اور بچوں کو زدوکوب کیا گیا۔ تلاشی کی اس کارروائی میں اسیر یوسف المغربی کی اہلیہ ھنادی موسیٰ ھماش کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ھنادی موسیٰ الھماش تین بچوں کی ماں ہیں اور پیشے کے اعتبار سے استانی ہیں۔ ان کے شوہر اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے اہم رہنما ہیں جو سنہ 2002 ء سے صہیونی جیلوں میں پابند سلاسل ہیں۔ ھنادی کو جب حراست میں لیا گیا اس وقت بھی وہ علیل تھیں۔ اس کے ایک بھائی محمود موسیٰ الھماش بھی جیل میں قید ہیں۔ صہیونی فوجیوں نے تلاشی کی کارروائیوں میں سابق فلسطینی اسیران عدنان الافندی، غسان زواھرہ ور نضال ابو عکر کوبھی خود کوحکام کے حوالے کرنے کے نوٹس جاری کیے ہیں۔ عدنان الافندی 20 سال اسرائیل کی جیلوں میں قید رہ چکے ہیں جب کہ نضال ابو عکر 10 سال تک صہیونی جیلوں میں پابند سلاسل رہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineغرب اردن میں صہیونی فوج کا چھاپہ، فلسطینی اسیر کی بیمار اہلیہ گرفتار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.