رپورٹ کے مطابق یافا شہر ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے الشیخ رائد صلاح نے کہا کہ فلسطینی قوم صہیونیوں کی منظم نسل پرستی کا سامنا کررہے ہیں۔ صہیونیوں کی جانب سے نہتے فلسطینیوں کاخون پانی کی طرح بہایا جا رہا ہے اور انتہا پسند یہودی فلسطینیوں کی نسل کشی پر ایک دوسرے کو اکساتے ہیں۔
الشیخ رائد صلاح کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت فلسطین کے مقدس مقامات کےدفاع کےعزم سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔ انہوں نے شمالی فلسطین کے طاسو شہر میں مسلمانوں کے ایک قبرستان کو صہیونی حکام کی جانب سے بلڈوز کیے جانے کے اقدام کو صہیونیوں کی مذہبی دہشت گردی قراردیا۔
الشیخ رائد صلاح نے صہیونی ریاست کی جانب سے اسلامی تحریک پرعائد پابندیوں کو مسترد کردیا اور کہا کہ صہیونی ریاست کی پابندیوں سے قبلہ اوّل کے دفاع کا مشن ادھورا نہیں چھوڑاجا سکتا ہے۔
