• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 13 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

صہیونی جیلوں میں قید 15 فلسطینیوں کو قید تنہائی میں ڈال دیا گیا

اتوار 17-01-2016
in عالمی خبریں
0
2266137619
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے حراست میں لیے گئے 15 فلسطینیوں کو قید تنہائی میں ڈالنے کا حکم دیا ہے جب کہ دو فلسطینیوں کو قید اور بھاری جرمانے کی سزائیں دی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی محکمہ امور اسیران کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہفتے کے روز صہیونی عدالت کی جانب سے پندرہ فلسطینی قیدیوں کو اسرائیل کی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے کرانہیں قید تنہائی میں ڈال دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ قید تنہائی میں ڈالے گئے فلسطینیوں کی حالت نہایت خوفناک ہے۔ جن کال کوٹھڑیوں میں فلسطینیوں کو ڈالا گیا ہے وہ قبروں کے گڑھوں کی مانند ہیں جہاں گندگی اور کیڑے مکوڑوں کے سوا اور کچھ نہیں ہے۔

فلسطینی محکمہ اسیران نے اسرائیلی فوج اور تفتیشی اداروں کی جانب سے آئے روز جیلوں پرچھاپوں اور قیدیوں کوزدو کوب کیے جانے کی بھی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ صہیونی جیلر قیدیوں کے بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہے ہیں۔ قیدیوں کو ان کی ضروریات کی فراہمی میں کھلے عام غفلت کامظاہرہ کیا جاتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے بعض قید خانوں میں کئی فلسطینی تین تین سال سے قید تنہائی کا شکار ہیں۔ اسرائیلی خفیہ ادارہ ’’شاباک‘‘ ہر چھ ماہ بعد ان قیدیوں کی تنہائی کی سزا میں مزید چھ ماہ کی توسیع کردیتا ہے۔

ادھر فلسطین میں انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ صہیونی فوجی عدالت نے دو فلسطینیوں 22 سالہ احمد ابو الرب کو 31 ماہ قید اور 1650 امریکی ڈالر کے مساوی جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ جب کہ ایک دوسرے فلسطینی 23 سالہ خیل ابو الرب کو 26 ماہ قید اور 1400 ڈالر جرمانہ کی سزا کا حکم دیا گیا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineصہیونی جیلوں میں قید 15 فلسطینیوں کو قید تنہائی میں ڈال دیا گیا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.