• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 11 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بیت المقدس میں اسرائیلی بلدیہ کا سیکڑوں ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ

بدھ 13-01-2016
in فلسطین
0
Steven Stencil
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی بلدیاتی حکومت نے بلدیہ کے سیکڑوں ملازمین کو قبل از وقت ریٹائرڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب ملازمت سے سبکدوشی کے ممکنہ فیصلے کے خلاف ملازمین نے احتجاج شروع کردیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا ہے کہ بیت المقدس میں اسرائیلی میئر نیربرکات نے بلدیہ کے سیکڑوں ملازمین کو سبکدوش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ بلدیہ اور اسرائیلی وزارت خزانہ کےدرمیان جاری بعض تنازعات کا نتیجہ ہے۔ وزارت خزانہ نے بیت المقدس کی اسرائیلی بلدیہ کو بجٹ کی رقوم کی منتقلی روکنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد صہیونی بلدیاتی حکومت نے اپنے ملازمین کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ادھر دوسری جانب سبکدوشی کے ممکنہ فیصلے کے خلاف بلدیہ کے سیکڑوں ملازمین نے احتجاج شروع کردیا ہے۔ منگل کے روز بیت المقدس میں اسرائیلی بلدیہ کے کوئی 200 ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتہ قبل بیت المقدس کی صہیونی بلدیہ نے صفائی کے شعبے سے واسبتہ 170 ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کا اعلان کیا تھا۔ اس کے علاوہ بلدیہ اپنے زیرانتظام کام کرنے والے 2000 دوسرے ملازمین کو بھی فارغ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ یہ فیصلہ وزارت خزانہ کی جانب سے بلدیہ کے بجٹ میں کمی کے فیصلے کے بعد کیا گیا ہے۔ بجٹ میں کٹوتی ثقافت، رفاہ عامہ اور تعلیم سمیت کئی دوسرے شعبوں میں کی جائے گی۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineبیت المقدس میں اسرائیلی بلدیہ کا سیکڑوں ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.