(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے سمندر میں مچھلیوں کا شکار کرنے والے ماہی گیروں پراسرائیلی فوج نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد کشتیوں کو نقصان پہنچا ہے تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی جنگی کشتیوں کی جانب سے فلسطینیوں کی ماہی گیری کے لیے استعمال ہونے والی کشتیوں پر مشین گنوں سے فائرنگ کی گئی جس کے بعد فلسطینیوں کو اپنی کشتیاں واپس لانا پڑیں۔ فائرنگ سے متعدد کشتیوں کو نقصان پہنچا۔ایک ماہی گیر نے بتایا اسرائیلی فوج کی جانب سے کی گئی فائرنگ سے گولیاں ان کے سروں کے اوپر سے گذرتی رہیں جس کے بعد انہیں اپنی کشتیاں کنارے لانا پڑی تھیں۔
خیال رہے کہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے غزہ کے ماہی گیروں کو سمندر میں 6 کلو میٹر تک مچھلیوں کےشکارکی اجازت دی گئی ہے مگر عملا اسرائیلی فوج انہیں تین میل سے آگے جانے پرگولیوں کا نشانہ بناتے ہیں جس کے باعث اب تک کئی فلسطینی شہید اور زخمی ہونے کے ساتھ ساتھ اپنی کشتیوں سے بھی محروم ہوچکےہیں۔
