• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 11 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی فوج نے غرب اردن میں شہید فلسطینی کا مکان مسمار کردیا

اتوار 10-01-2016
in فلسطین
0
Shaheed HOME
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) قابض صہیونی فوج کی جانب سے فلسطینی شہریوں کے خلاف انتقامی پالیسی کے تحت مکانات مسماری کا سلسلہ جاری ہے۔ ہفتے کے روز قابض فوجیوں نے مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ کے شمالی قصبے سردا میں شہید فلسطینی مہند الحلبی کا مکان مسمار کردیا

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ ہفتے کے روز اسرائیلی فوجیوں نے شہید مہند الحلبی کے مکان کا محاصرہ کیا اور گھر میں موجود تمام افراد کو باہر نکالنے کے بعد بلڈوزر کی مدد سے مکان مسمار کردیا۔

مکان مسماری کی کارروائی کے دوران فلسطینی شہریوں نے صہیونی فوج کی کارروائیوں کے خلاف سخت احتجاج کیا۔ قابض فوجیوں نے مکان مسماری کی کارروائی کے دوران احتجاج کرنے والے فلسطینیوں لاٹھی چارج کیا اور ان پر دھاتی گولیوں سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دھاتی گولیوں سے زخمی ہونے والے تین شہریوں کو اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے جنہیں درمیانے اور معمولی درجے کے زخم آئے ہیں۔

شہید مہند الحلبی کے مکان مسماری کے آپریشن سے قبل سردا قصبے کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کردیے گئے تھے۔ قصبے کے اطراف اور اندر بڑی تعداد میں صہیونی فوجی اور پولیس اہلکار تعینات تھے۔

خیال رہے کہ مہند الحلبی کو چند ہفتے قبل یہودی آباد کاروں پر چاقو سے حملہ کیا جس کےنتیجے میں ایک یہودی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے تھے۔صہیونی فوجیوں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے مہند کو گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔

خیال رہے کہ یکم اکتوبر 2015 ء کے بعد سے فلسطین میں جاری تحریک انتفاضہ صہیونی فوج کی دہشت گردی کے نتیجے میں 150 فلسطینی شہید اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہوگئے ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineاسرائیلی فوج نے غرب اردن میں شہید فلسطینی کا مکان مسمار کردیا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.