رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے نیا کنٹرول ٹاور الخلیل شہر میں تاریخی جامع مسجد الخلیل کے قریب ’’سعیر‘‘ قصبے میں تعمیر کرنا شروع کیا ہے۔ سعیر قصبے کی بلدیہ کے چیئرمین کاید جرادات نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ صہیونی فوجیوں نے ایک مقامی فلسطینی شہری اسماعیل عبد ربہ الشلالدہ کی نجی ملکیتی زمین پر کنٹرول ٹاور تعمیر کرنا شروع کیا ہے۔ اس کنٹرول ٹاور سے کچھ ہی فاصلے پر’’اصفر‘‘ نامی یہودی کالونی ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ کنٹرول ٹاور کے قیام کا مقصد یہودی کالونی کو فلسطینی مزاحمت کاروں سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔
جرادات کا کہنا تھا کہ سعیرقصبے میں فوجی کنٹرول ٹاور کے قیام کا اصل مقصد قصبے فلسطینی اراضی پرغاصبانہ قبضے کی راہ ہموار کرنا ہے۔
خیال رہے کہ یکم اکتوبر کے بعد سے مقبوضہ مغربی کنارے کے تمام شہروں بالخصوص الخلیل شہر میں صہیونی فوجیوں نے وحشیانہ کارروائیاں شروع کررکھی ہیں جس کے نتیجے میں درجنوں شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔