(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی اخبارات نے اپنی رپورٹس میں دعویٰ کیا ہے کہ صہیونی وزیراعظم حکمراں جماعت ’’لیکوڈ‘‘ کی قیادت کو یرغمال بنانے کے لیے کوشاں ہیں تاہم انہیں پارٹی کی اندر سے سخت اختلافات کا بھی سامنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق نیتن یاھو’’لیکوڈ‘‘ کی قیادت کو یرغمال بنانے کے لیے پارٹی کے قبل از وقت انتخابات کا ارادہ رکھتے ہیں۔ رپورٹ میں کہا ہے کہ پارٹی کے قبل از وقت انتخابات پر جماعت کے دوسرے رہنماؤں نے سخت مخالف کی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاھو کی جانب سے لیکوڈ کے قبل از وقت انتخابات کا مقصد پارٹی کی قیادت کے لیے دوسرے امیدواروں کو روکنا اور پارٹی قیادت کو اپنے ہاتھ میں لینا ہے۔
خیال رہے کہ لیکوڈ پارٹی کے انتخابات کوئی چھ ماہ قبل منعقد ہوئےتھے جن میں نیتن یاھو کو پارٹی کا سربراہ مقررکیا گیا تھا۔ نیتن یاھواسرائیلی وزیراعظم کا عہدہ سنھبالنے کے ساتھ ساتھ پارٹی قیادت کو بھی اپنے ہاتھ میں رکھنا چاہتے ہیں تاکہ پارٹی پربھی اپنی گرفت مضبوط کی جا سکے۔