(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی وزارت تعلیم نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ یکم اکتوبر کے بعد سے فلسطین میں جاری اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف فلسطینیوں کی انتفاضہ القدس کے دوران 19 طلباء و طالبات شہید اور 462 شہید ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق وزارت انصاف کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ یکم اکتوبر کے بعد سے جاری صہیونی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں کم سے کم انیس طلباء وطالبات شہید اور چار سو باسٹھ زخمی ہوچکے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تحریک انتفاضہ کے عرصے کے دوران 102 طلبہ واطالبات اور 9 اساتذہ کو حراست میں لے کرجیلوں میں ڈالا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی فوجیوں کی کارروائیوں میں 45 اسکول بھی متاثر ہوئے۔ صہیونی دہشت گردی کے نتیجے میں 220 اساتذہ کو اپنی پیشہ وارانہ سرگرمیوں کی انجام دہی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
خیال رہے کہ یکم اکتوبر کے بعد سے جاری تحریک انتفاضہ کے نتیجے میں اب تک ایک سو بیس کے قریب فلسطینی شہید، ہزاروں سے زائد زخمی اور اڑھائی کے قریب گرفتار کرکے جیلوں میں ڈالے گئے ہیں۔