• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

‘انتفاضہ القدس’ ۔۔۔ 21 ایام میں 53 فلسطینی شہید،6252 زخمی 9 یہودی واصل جہنم

جمعرات 22-10-2015
in عالمی خبریں
0
Intifada 10
0
SHARES
1
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اکتوبر کے اوائل سے جاری تحریک انتفاضہ القدس میں اب تک صہیونی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 53 فلسطینی شہید، 6252 زخمی اور نو صہیونی ہلاک ہوچکے ہیں۔

رپورٹ کےمطابق اسرائیل کے "القدس اسٹڈی سینٹر” کی جانب جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گی اہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کی انفرادی کارروائیوں میں نو صہیونی ہلاک، 214 زخمی ہوچکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ اکیس ایام میں فلسطینیوں کی جانب سے سنگ باری کے 1096 ، فائرنگ کے 39 ، چاقوئوں کے 49 ، گاڑیوں کے ذریعے کچلنے کے 32 ، پٹرول بموں کے حملوں کے 457 واقعات رونما ہوئے ہیں۔

فلسطینی شہدا

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کل بدھ کے روز مزید تین فلسطینی شہری شہید کردیے گئے جس کے بعد شہداء کی تعداد بڑھ کر 53 ہوگئی ہے۔ گذشتہ روز کے شہداء میں عدی مسالمہ، 25 سالہ حمزہ العملہ، 27 سالہ احمد السرحی، 15 سالہ بشار الجعبری اور 17 سالہ حسام الجعبری شامل ہیں۔

اسرائیلی دہشت گردی میں ہزاروں فلسطینی زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 378 فلسطینی زخمی ہوئے۔ جس کےبعد اب تک مجموعی طورپر زخمی اور متاثر ہونے والے شہریوں کی تعداد 6252 تک جا پہنچی ہے۔ گذشتہ روز رام اللہ، القدس، قلقیلیہ اور بیت لحم میدان جنگ بنے رہے۔

پچھلے اکیس ایام میں اسرائیل فوج کی فائرنگ سے کل 699 شہری زخمی ہوئے۔ 1850 ربڑ کی گولیاں لگنے سے، 3300 آنسو گیس کی شیلنگ سے، 90 لاٹھی چارج سے اور دو گاڑیوں تلے کچلے جانے سے زخمی ہوئے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.