اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے امریکی وزیرخارجہ جان کیری کے اس بیان می شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جس میں انہوں نے فلسطین میں پرتشدد واقعات میں یہودیوں کے زخمی ہونےکی ذمہ داری فلسطینیوں پر عاید کرتے ہوئے فلسطینی تحریک انتفاضہ کو "دہشت گردی” قرار دیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق حماس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے فلسطینی تحریک انتفاضہ کو دہشت گردی کی کارروائیاں قرار دے کرامریکا کا قبیح چہرہ بے نقاب کردیا ہے۔
حماس کے ترجمان سامی ابو زھری نے کہا کہ امریکی وزیرخارجہ کا بیان اسرائیلی جرائم کی حمایت اور فلسطینیوں کے قتل عام کو آئینی قرار دینے کی گھنائونی کوشش ہے۔ حماس جان کیری کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے فلسطینیوں کے قتل عام میں امریکی حکومت کو بھی برابر قصور وار قرار دیتی ہے۔