فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں ایک فلسطینی خاتون نے چاقو سے حملے میں دو یہودی آباد کاروں کو زخمی کردیا۔ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے حملہ آور کو شہید کردیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بیت المقدس کے مقامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ صہیونی پولیس نے بیت المقدس کی شاہراہ الواد میں ایک فلسطینی خاتون کو اس وقت گولی مار کر شہید کر دیا جب وہ دو یہودی آباد کاروں پر چاقو سے حملہ کرکے انہیں زخمی کرنے کے بعد فرار ہو رہی تھی۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ اس دوران شارع الواد پر واقع فلسطینی شہریوں کی دکانیں بھی بند کرا دی گئیں۔اسرائیل کی عبرانی ویب سائیٹ” 0404 ” کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو علی الصباح ایک فلسطینی شہری نے دو یہودی آباد کاروں کوچھری کے پے در پے وار کرکے زخمی کردیا۔ جس کے بعد پولیس نے حملہ آور لڑکی کو گولی مار دی جس کے نتیجے میں حملہ آور جاں بحق ہوگئی۔
