• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل مخالف مظاہروں میں شرکت کرنے والوں کے گھر مسمار

منگل 06-10-2015
in عالمی خبریں
0
Demolition 1
0
SHARES
2
VIEWS

قابض اسرائیلی فوجیوں نے منگل کے روز علی الصباح مقبوضہ بیت المقدس میں پچھلے سال کے دوران اسرائیل مخالف مظاہروں کے دوران شہید ہونے والے فلسطینی کارکنوں کے آبائی گھر مسمار کردئیے ہیں۔

قابض حکومت نے اعلان کیا تھا کہ وہ اسرائیل کے خلاف اٹھنے والی بغاوت کی اس نئی لہر کو دبانے کے لئے کریک ڈائون کریں۔ اسرائیلی فوجیوں نے اسی اعلان کے لئے اجتماعی سزا کی صیہونی غاصبانہ پالیسی پر عمل کرتے ہوئے غسان ابو جمال اور محمد جعبس کے گھروں کو مسمار کردیا ہے۔

اس کے علاوہ اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں ہی فلسطینی کارکن معتز حجازی کے گھر کے ایک کمرے کو کنکریٹ کے ڈھیر لگا کر بند کردیا۔ خدشہ کیا جارہا ہے کہ یہ اقدام اس گھر کی مسماری کے لئے اٹھایا گیا ہے۔

بیت المقدس میں ان انہدامی کارروائیوں کی خبر اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں حالیہ دنوں کے دوران قابض حکام کے خلاف حملوں میں شدت کے بعد ذمہ داروں کو سزا دینے کے اعلان کے چند ہی گھنٹوں بعد سامنے آئی ہے۔

اسرائیلی فوجیوں اور یہودی آبادکاروں کی جانب سے دہشت گرد حملوں میں حالیہ اضافے کے باوجود نیتن یاہو نے دھمکی دی تھی کہ مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں قابض حکام کے خلاف مزید احتجاج کو روکنے کے لئے ان علاقوں میں ہزاروں کی تعداد میں اضافی پولیس اور فوجی اہلکار بھیجے جاسکتے ہیں۔

انہوں نے قدیم بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرنے والے فلسطینی شہریوں پر مزید انتظامی گرفتاریوں اور مسجد اقصیٰ میں پابندی کی سزائیں لگانے کا حکم دیا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.