فلسطینی ذرائع نے بھی اعلان کیا ہے کہ اگر چہ اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے تاہم مذکورہ فوجی مرکز کو کافی زیادہ مالی نقصان ہوا ہے- غزہ پر صیہونی حکومت نے یہ حملہ ایسے میں کیا ہے کہ اتوار کی شام کو غرب اردن کے شہر طولکرم میں فلسطینوں کے ساتھ اسرائیلی فوج کی جھڑپ میں حذیفہ سلیمان نامی اٹھارہ سالہ ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا – واضح رہے کہ غرب اردن اور مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے میں گذشتہ کئی ہفتوں سے صیہونی حکومت اور فلسطینیوں کے درمیان کشیدگی اور جھڑپیں جاری ہیں
غزہ پر اسرائیلی دہشتگردی کے 223 دن: 24 گھنٹوں میں مزید 39 فلسطینی شہید
(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) سات ماہ سے زائد جاری اسرائیلی دہشتگردی میں اب تک 14 ہزار...
Read more