• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 13 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

نیتن یاھو کی غرب اردن پر باضابطہ جنگ مسلط کرنے کی دھمکی

پیر 05-10-2015
in عالمی خبریں
0
Israeli PM
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو مغربی کنارے اور بیت المقدس میں فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں میں چار یہودیوں کی ہلاکت کے بعد ہسٹیریا کا شکار ہوگیا ہے اور انہوں نے مغربی کنارے پر باضابطہ اور بلا روک ٹوک جنگ مسلط کرنے کی دھمکی دی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے چار گھنٹے طویل جاری رہنے والے ہنگامی سیکیورٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کے مختلف آپشنز زیرغور ہیں۔ کسی بھی وقت غرب اردن میں مزاحمت کاروں کے خلاف باضابطہ جنگ شروع کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے یہودی آباد کاروں کو قتل کرنے والے فلسطینی شہریوں کے مکانات فوری طورپر منہدم کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں پر حملے کرنے یا حملوں پر اکسانے والوں کے لیے کوئی جگہ نہیں۔ ایسے عناصر کو پوری طاقت سے کچل دیا جائے گا۔

اجلاس میں بیت المقدس میں بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرنے اور فلسطینیوں کو انتظامی حراست میں ڈالنے کا بھی فیصلہ کیاگیا۔

اجلاس میں نابلس میں بیت فوریک کے مقام پر جمعرات کی شام فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے میں دو یہودی آباد کاروں کے قتل کے واقعے کی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطین میں مزاحمت کاروں کی سرگرمیوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔ آنے والے دنوں میں اس میں مزید شدت پکڑنے کا اندیشہ ہے۔ اجلاس میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے روکنے کے لیے مزید اقدامات کا بھی فیصلہ کیا گیا تاہم ان کی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.