مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عبرانی میڈیا نے فلسطینی کار ڈرائیور کی گاڑی کی ٹکر سے ایک اسرائیلی فوجی کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ کار کی ٹکر سے کلچنے والا فلسطینی جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔ فوجیوں نے پولیس نے گاڑی پرفائرنگ کی تاہم وہ اسے روکنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں۔ یہ واقعہ جنوبی الخلیل میں "حاجائی” یہودی کالونی کے قریب پیش آیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ رات کے وقت اسرائیلی فوجیوں کی بڑی تعداد نے سڑک پر لگے خفیہ کیمرے اور مانیٹرنگ کے دوسرے آلات اتار لیے تھے اور وہ مشتبہ گاڑی کی تلاش میں کئی گھنٹے مصروف رہے تاہم ایسی کسی گاڑی کا پتا نہیں چل سکا ہے۔
عبرانی نیوز ویب پورٹل ” NRG ” کی رپورٹ کے مطابق پولیس فلسطینی کار اور اس کے ڈرائیور کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے۔ رپورٹ کے مطابق گاڑی کی ٹکر سے فوجی کو معمولی زخم آئے ہیں جسے مرہم پٹی کے لیے اسپتال لے جایا گیا ہے۔
