مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے یہ کارروائی بیت المقدس میں صہیونی بلدیہ کے اہلکاروں کی ہدایت پرکی۔ مسماری آپریشن کے موقع پر صہیونی بلدیہ کے اہلکار بھی موجود تھے۔
اطلاعات کے مطابق مسمار کیا گیا مکان طوطح اور التوتنجی نامی دو شہریوں کی ملکیت تھا تاہم اس میں چھ خاندان رہائش پذیر تھے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ بدھ کو علی الصباح صہیونی فوجیوں نے وادی الجوز میں مذکورہ مکان کا گھیرائو کرنے کے بعد کالونی کی طرف آنے والے تمام راستے بند کردیے۔ عمارت سے تمام شہریوں کو باہر نکالا اور بلڈوزروں کی مدد سے اس کی مسماری شروع کردی۔
یہ عمارت دو فلسطینیوں عارف دائود التوتنجی اور ھانی طوطح کی ملکیت میں تھی۔ مجموعی طورپر یہ مکان 500 مربع میٹر پربنایا گیا تھا جس میں چھ خاندانوں کے 50 افراد رہائش پذیرتھے۔ عمارت کا کچھ حصہ ابھی زیر تعمیر تھا۔ اسے 9 ماہ قبل استعمال میں لایا گیا تھا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
