• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بھوک ہڑتالی اسیر کی جلاوطنی کی شرط پررہائی کی اسرائیلی پیشکش مسترد

منگل 18-08-2015
in فلسطین
0
plf offer-rejected
0
SHARES
0
VIEWS

قابض صہیونی حکام کی جانب سے دو ماہ سے بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی محمد علان کو چار سال کے لیے فلسطین سے باہرچلے جانے کی شرط پر رہا کرنے کی پیشکش کی ہے جسے اسیر نے یکسر مسترد کردیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بھوک ہڑتالی اسیر کے وکلاء کا کہنا ہے کہ قابض حکام کی جانب سے سوموار کے روز یہ تجویز سامنے آئٰی جس میں کہا گیا ہے کہ اگر محمد علان چار سال کے لیے جلا وطنی کی تجویز قبول کرے تو اسے رہا کیا جاسکتا ہے تاہم وکلاء نے صہیونی حکام کی تجویز کو غیرقانونی اور اسیر کو بلیک میل کرنے کی سازش قرار دے کر مسترد کردیا۔

فلسطینی بھوک ہڑتالی کے وکلاء کا کہنا ہے کہ ان کی جانب سے اسرائیل کی سپریم کورٹ میں دائر کی گئی محمد علان کی رہائی سے متعلق درخواست پر اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے عدالت میں بھی یہ تجویز پیش کی ہے کہ وہ محمد علان کو اس شرط پر رہا کرنے کو تیار ہیں کہ اگر وہ چار سال کے لیے فلسطین سے باہر چلے جانے پر راضی ہوجاتے ہیں۔

انسانی حقوق کی تنظیم "مرکز العدالہ” کے مندوب جمیل خطیب اور فلسطینی وزارت امور اسیران کی جانب سے اسرائیلی سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں محمد علان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ عدالت نے کل سوموار کے روز کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر اسرائیلی حکام کی جانب سے یہ تجویز پیش کی گئی کہ محمد علان کو مشروط طورپر رہا کیا جاسکتا ہے۔

فلسطینی وکیل جمیل خطیب نے محمد علان کی چار سال کے لیے جلا وطنی کی شرط پر رہائی کی پیشکش مسترد کردی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ علان فلسطینی باشندہ ہے۔ اس کے خلاف کوئی مقدمہ بھی نہیں اور نہ ہی کوئی الزام عاید کیا گیا ہے۔ اس کے باوجود اس کی رہائی کے لیے طویل جلا وطنی کی شرائط عائد کرنا ظالمانہ اقدام ہے جسے کسی صورت میں قابل قبول نہیں سمجھا جاسکتا۔

خیال رہے کہ اسرائیلی جیل النقب کے ایک اسپتال میں داخل بھوک ہڑتالی فلسطینی اسیرمحمد علان کی بھوک ہڑتال دو ماہ سے چاری ہے۔ اسپتال میں اس کی حالت تشویشناک ہے اور صہیونی حکام اس کی رہائی کو کھیل تماشا بنائے ہوئےہیں۔


بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.