مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق القدس اور نصرت فلسطین لیگ کے سیکرٹری جنرل محمد غلام ولد الحاج الشیخ نے بتایا کہ تین روزہ فورم کے انعقاد کا مقصد افریقا کے ممالک کے عوام اور خواص میں مسئلہ فلسطین کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور القدس اور مسجد اقصیٰ کے روحانی فیوض وبرکات کے بارےمیں آگاہ کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں موریتانیہ سمیت مختلف دوسرے افریقی ممالک کے مندوبین شرکت کررہے ہیں۔ کانفرنس میں مسئلہ فلسطین کے حال اور مستقبل پرروشنی ڈالی جائے گی اور القدس اور مسجد اقصیٰ کو درپیش مشکلات اور چیلنجزکے بارے میں اگاہ کیاجائے گا۔
خیال رہےکہ موریتانیہ میں سرگرم "نیشنل لیگ برائے القدس ونصرت فلسطین” ایک منظم اور فعال تنظیم ہے۔ اس تنظیم نے سنہ 2009 ء میں موریتانیہ میں اسرائیل سے سفارتی تعلقات کے خلاف ایک منظم مہم چلائی تھی جس کے بعد حکومت صہیونی ریاست سے تعلقات توڑنے میں کامیاب ہوگئی تھی۔ ادارے کا قیام سنہ 1999 ء میں رکھا گیا تھا۔ اسی سال موریتانیہ نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کا آغاز کیا تھا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
