• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ میں بجلی کا بحران، انسانی اور ماحولیاتی المیے کا خدشہ

جمعہ 24-07-2015
in غزہ
0
plf gaza-crisis
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ کی پٹی میں پانی اور سیوریج کے نگران ادارے کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ شہر میں بجلی کے سنگین بحران کے نتیجے میں پانی کی سپلائی بری طرح متاثر ہورہی ہے جس کے نتیجے میں بدترین انسانی اور ماحولیات المیہ جنم لے سکتا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق سوریج اور پانی کی سپلائی کے ذمہ دار ادارے کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شہرکا اکلوتا پاور اسٹیشن ایندھن نہ ہونے کے باعث بند پڑا ہے جس کے نتیجے میں غزہ کی پٹی کے کئی علاقوں میں بجلی بدستور معطل ہے۔ بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ غزہ میں توانائی کا بحران بدستور برقرار رہتا ہے تو اس کے نتیجے میں انسانی اور ماحولیاتی المیہ جنم لے سکتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کو مغربی کنارے اور اسرائیل کی جانب سے سپلائی کی جانے والی بجلی بھی اکثر لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بند رہتی ہے جس نے غزہ کی پٹی میں توانائی کے بحران کو مزید سنگین بنا دیا گیا ہے اور اٹھارہ لاکھ فلسطینی براہ راست متاثر ہو رہے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیاہے کہ موسم گرما آتے ہی غزہ کی پٹی میں بجلی اور پانی کی کھپت میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ سوریج لائنوں کی صفائی کے لیے بھی اضافی پانی درکار ہوتا ہے۔ سمندری پانی کو فلٹرکرنے کے لیے جتنے بھی پلانٹ لگائے گئے ہیں ان کے استعمال میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں 190 پانی کے چشمے ہیں۔ چار مرکزی پاور اسٹیشن اور  57 مراکز سوریج کےپانی کو جمع کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں۔

غزہ میں واٹراینڈ سوریج اتھارٹی نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے بھی غزہ کی پٹی میں توانائی کے بحران پرقابو پانے میں مدد فراہم کرنے کی اپیل کی گئی ہے اور ساتھ ہی خبردار کیا گیا ہے کہ اگرغزہ کی پٹی میں پانی اور بجلی کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو اس کے نتیجے میں انسانی اور ماحولیاتی المیہ رونما ہوسکتا ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.