• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

غرب اردن میں 1000 مکانات تعمیر کرنے کی اسرائیلی منظوری

بدھ 22-07-2015
in فلسطین
0
plf 1000-aproved
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی اخبارات نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی حکومت کے زیرانتظام سرکاری تعمیراتی ادارہ پلاننگ کونسل آج بدھ کے روز مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کے لیے 886 مکانات کی تعمیر کی منظوری دینے جا رہی ہے۔

عبرانی اخبار "ہارٹز” نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کے لیے ایک ہزارمکانات کی تعمیر کا فیصلہ امریکی وزیردفاع ایشٹن کارٹر کے دورہ اسرائیل کے سے قبل کیا گیا تھا اورکہا گیا تھا کہ ان کے دورے کے دوران ان مکانات کی تعمیر کا اعلان کیا جائے گا۔

عبرانی اخبار لکھتا ہے کہ اسرائیلی حکومت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ وہ مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کے لیے غیرقانونی مکانات کی تعمیر امریکا اور ایران کے درمیان طے پائے معاہدے کے رد عمل کے طورپر کررہی ہے کیونکہ امریکی انتظامیہ نے ایران سے معاہدہ نہ کرنے کا اسرائیلی فیصلہ منظور نہیں کیا ہے۔ ایران کو محدود پیمانے پر جوہری پروگرام جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ تہران پرعاید اقتصادی پابندیاں اٹھانے کا اعلان کیا گیا۔

اخبار لکھتا ہے کہ پلاننگ کونسل نے غرب اردن میں 179 مکانات کی تعمیر حال ہی میں دی تھی اور یہ خبریں آرہی تھیں کہ نو سو کے قریب مکانات کی تعمیر کا فیصلہ بدھ کے روز کیا جائے گا۔ اخبار لکھتا ہے کہ مکانات کی تعمیر کا فیصلہ حتمی ہے جس میں کسی قسم کا رد وبدل نہیں کیا جائے گا۔

اخبار نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ رام اللہ کے قریب "بیت ایل” نامی یہودی کالونی ختم کرنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر یہودی آباد کار سخت برہم ہیں اور وزیردفاع موشے یعلون انہیں منانے کےلیے ایک ہزار مکانات کی تعمیر کا اعلان کرچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ان ایک ہزار مکانات میں سے 296 "بیت ایل” میں، 112 "معالیہ ادومیم” میں ، 381 "گیفات زئیو” میں جب کہ 27 مکانات "بیت ارییہ” میں تعمیرکیے جائیں گے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.