مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ڈاکٹر الزھار نے ان خیالات کا اظہار غزہ کی پٹی میں نماز عید الفطر کے اجتماع سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگراسرائیل نے غزہ کا محاصرہ ختم نہ کیا تو اسے اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے دو ملین لوگوں کا گلا دبانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔ جنگ سے تباہ حال علاقوں کا محاصرہ ہرصورت میں کریں گے چاہے اس کے لیے جو بھی قیمت چکانا پڑی ادا کریں۔
محمود الزھار نے کہا کہ حماس فلسطینی قوم کو صہیونی مظالم سے آزادی اور نجات دلانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرے گی۔ ہم لمحہ بہ لمحہ آزادی کی منزل کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ ہماری اصل منزل وطن عزیز کی پنجہ یہودی سے آزادی ہے اورہم اپنے مقصد اور منزل تک پہنچنے کے لیے تمام وسائل اور راستے اختیا رکریں گے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
