اسرائیلی فوج نے فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد کے رہ نما الشیخ خضرعدنان کو 56 روزہ بھوک کے نتیجے میں رہائی کے بعد دوبارہ بیت المقدس سے حراست میں لے لیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم” کلب برائے اسیران” کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ الشیخ خضرعدنان کو بیت المقدس میں باب الساھرہ کے مقام سے حراست میں لیا گیا۔ الشیخ عدنان لیلۃ القدر کے موقع پر مسجد اقصیٰ میں آنے کی کوشش کر رہے تھے۔
اسرائیلی پولیس نے گرفتاری کے بعد الشیخ عدنان کو ایک پولیس سینٹر منتقل کردیا ہے۔ خیال رہے کہ الشیخ عدنان کو اتوار کے روز طویل بھوک ہڑتال کے بعد رہا کیا گیا تھا۔ وہ پچھلے ایک سال سے اسرائیل کی ایک جیل میں انتظامی حراست میں تھے اور انہوں نے صہیونی فوج کی انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کر دی تھی۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
