مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مقامی ذرائع ابلاغ میں آنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل فوج کے کریک ڈائون کے نتیجے میں مغربی کنارے کی جامعات میں زیرتعلیم 41 طلبا کو بھی گرفتاری کے بعد پابند سلاسل کیا گیا ہے۔ ان میں سے بیشتر طلباء کا تعلق الخلیل شہر کی جامعہ الخلیل سے ہے۔ ان میں سے بعض طلباء کو انتظامی قید میں رکھا گیا ہے جب کہ بعض کو عمر قید جیسی سنگین سزائیں دی گئی ہیں۔
"اسیران مرکزاطلاعات "کے مطابق فلسطین میں طلباء ہی وہ واحد طبقہ ہے کو صہیونی فوج کی ریاستی دہش گردی کے خلاف موثر طریقے سے آواز اٹھانے کی کوشش کرتے ہوئے قومی سطح پر منظم کیے گئے مظاہروں میں شرکت کرتا ہے۔ صہیونی حکام نے طلباء کو ہراساں کرنے اور انہیں خوف زدہ کرنے کے لیے ان کی بلا جواز گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے تاکہ دوسرے طلبا خوف کا شکار ہوکراحتجاجی مظاہروں سے دور رہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
