• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

یورپی پارلیمنٹ کے 100 ارکان کی”مرکز واپسی” کی "یو این” رکنیت کی حمایت

اتوار 05-07-2015
in فلسطین
0
plf 100-members
0
SHARES
0
VIEWS

یورپی یونین کے ممبر ممالک سے تعلق رکھنے والے 100 سرکردہ ارکان نے فلسطینی پناہ گزینوں کے حق واپسی کے لیے کام کرنے والے ادارے”مرکز برائے واپسی” کی اقوام متحدہ کی سماجی اور اقتصادی کونسل میں رکنیت کی حمایت کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یورپی یونین کی پارلیمنٹ کے ایک سو سرکردہ ارکان نے ایک مشترکہ یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ یہ یاداشت "مرکزبرائے واپسی” کو بھیجی گئی ہے۔ یاد داشت میں کہا گیا ہے کہ ہمیں "مرکز العودہ” کی اقوام متحدہ کی سماجی و اقتصادی کونسل کی رکنیت سے اتفاق ہے۔ دستخط کرنے والوں میں مالٹا کے سابق وزیراعظم اور یورپی یونین کے رکن الفریڈ سینٹ، سلووینیا کے سابق وزیرخارجہ ایفو فیگال، آئرلینڈ کی "شین فین” پارٹی کے ارکان گیری ایڈمز اور پارٹی کےچیرمین اور وائس چیئرمین نے بھی دستخط کیے ہیں۔

دوسری جانب فلسطینی پناہ گزینوں کی واپسی کے لیے کام کرنے والے ادارے’مرکزالعودہ’ نے یورپی یونین کی پارلیمنٹ  کے ایک سو سرکردہ ارکان کی جانب ادارے کی اقوام متحدہ کی کونسل میں شمولیت کی حمایت کا خیر مقدم کیا ہے۔ "مرکزالعودہ” کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ، سمیت کئی دوسرے ممالک کے ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے مرکز کی اقوام متحدہ کی کونسل میں شمولیت کی حمایت سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ صہیونی لابی کی فلسطینیوں کے حق واپسی کے خلاف جاری سازشیں ناکام ہوچکی ہیں۔

خیال رہے کہ پچھلے ماہ اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل نے فلسطینی پناہ گزینوں کے حق واپسی کے لیے کام کرنے والے ادارے” مرکزالعودہ” کو عارضی طورپر مبصر رکن کا درجہ دینے کا اعلان کیا تھا۔ اقوام متحدہ کی کونسل کی جانب سےاقدام کے پر اسرائیل نے شدید رد عمل ظاہر کیا تھا۔

واضح رہے کہ اس وقت اقوام متحدہ کی اقتصادی کونسل میں برطانیہ، فرانس، جرمنی، آسٹریا، یونان، سویڈن، فن لینڈ اور کئی مشرقی یورپی ممالک بھی شامل ہیں۔ "مرکزالعودہ” کی اس ادارے میں شمولیت فلسطینی پناہ گزینوں کے حقوق کو تسلیم کرنے کے حوالے سے اہم پیش رفت ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.