• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 9 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

یرغمال امدادی جہاز” ماریان” اسرائیلی بحریہ کے اڈے پر پہنچا دیا گیا

منگل 30-06-2015
in عالمی خبریں
0
plf aid-ship
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کا محاصرہ توڑنے کے لیے سویڈن سے آنےوالے امدادی بحری جہاز”ماریان” کو صہیونی بحریہ نے کھلے سمندر میں روکنے کے بعد اسدود بندرگاہ پرواقع فوجی اڈے کے پاس منتقل کردیا گیا۔ جہاز میں سوار امدادی کارکن اور عملے کے تمام افراد تا حال یرغمال ہیں۔ تاہم ان میں شامل اسرائیلی عرب رکن پارلیمںٹ ڈاکٹر باسل غطاس کو  15 گھنٹے حبس بے جا میں رکھنے کےبعد چھوڑ دیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غیرملکی خبر رساں اداروں کی جانب سے جو اطلاعات ملی ہیں ان میں بتایا گیا ہے کہ”ماریان” میں تیونس کے سابق صدر ڈاکٹر منصف المرزوقی، ڈاکٹر باسل عطاس اور کئی دوسرے غیرملکی رضاکار موجودتھے جنہیں حراست میں لے لیا گیا تھا۔ ڈاکٹر المرزوقی تاحال یرغمال ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق "ماریان” میں 16 امدادی کارکن سوار ہیں۔ ان میں دو اسرائیلی شہریت رکھتے ہیں جب کہ باقی سب غیرملکی ہیں۔

خیال رہے کہ "ماریان” امدادی جہاز غزہ کی پٹی کی طرف امدادی سامان لے کرآنے والے”فریڈم فلوٹیلا 3 ” قافلے میں شامل ہے جسے گذشتہ روز صہیونی بحریہ نے غزہ کی جانب بڑھنے سے روکتے ہوئے جہاز کو اسدود بندرگاہ منتقل کردیا تھا۔

ذرائع کے مطابق جہاز میں سوار تمام افراد کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے جوان سے پوچھ تاچھ کررہی ہے۔

درایں اثناء اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سیاسی اور سفارتی سطح پر غیرملکی بحری جہازوں کو غزہ کا بحری محاصرہ توڑنے سے روکنے کی پوری کوشش کی گئی مگر اس کے باوجود "ماریان” جہاز نے غزہ کی طرف بڑھنے کی کوشش کی تھی جس پر فوج کو اپنا فرض ادا کرتے ہوئے جہاز کو روکنا پڑا ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.