• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مسجد اقصیٰ کی بنیادوں میں 150 میٹرطویل سرنگ کی کھدائی کا انکشاف

بدھ 24-06-2015
in فلسطین
0
plf 150-meters
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی حکام نام نہاد آثار قدیمہ کی تلاش کی آڑ میں قبلہ اول کی بنیادوں میں کھدائیوں کے ذریعے مسجد کو خطرات سے دوچار کرنے کی سازشیں جاری رکھےہوئے ہیں۔ ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صہیونی حکام نے مسجد اقصیٰ کی بنیادوں تلے 150 میٹر طویل سرنگ کی کھدائی جاری رکھی ہوئی ہے۔

"کیوپریس” کی رپورٹ کے مطابق یہ سرنگ مسجد اقصیٰ کے شمال میں مراکشی دروازے کی بنیادوں سے شروع ہوتی ہے جو دیوار براق کی بنیادوں تک ایک سو پچاس میٹر تک پھیلی ہوئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق "میڈیا سینٹر برائےبیت المقدس مسجد اقصیٰ” [ کیو پریس] کی ٹیم نے حال ہی میں مسجد اقصیٰ کی جنوب مغربی اور مغربی سمت میں ہونے والی زیرزمین کھدائیوں کاجائزہ لیا تو پتا چلا کہ کوئی ایک ماہ قبل صہیونی حکام نے ڈیڑھ سو میٹر طویل سرنگ کی کھدائی شروع کر رکھی ہے۔ یہ سرنگ شمال میں مراکشی دروازکی بنیادوں سے شروع کی گئی ہے اور اسے جنوب مغرب میں دیوار براق کی بنیادوں تک پہنچانا ہے۔

مسجد اقصیٰ کی بنیادوں میں جاری کھدائیوں کے دوران نکالے گئے ملبے، پتھر اور قبلہ اول کی بنیادوں میں نصب کی گئی پتھر کی سلیں کے تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں جن سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ کھدائی  کا سلسلہ نہایت خطرناک مقامات پر جاری ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی محکمہ سیاحت نے مسجد اقصیٰ اور القدس میں کھدائیوں کے دوران زیرزمین بنائے گئے ایک میوزیم کو یہودی سیاحوں کے لیے کھولا ہے۔ زیرزمین یہودی میوزیم اور معبد کے کھلےکے بعد بڑی تعداد میں یہودی آباد کار بیت المقدس آ رہے ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.