مصری اخبار”الیوم السابع” کے مطابق مصری فوج نے خندق کی کھدائی کا کام آخری دنوں میں تیز کردیا تھا۔ حال ہی میں غزہ کی سرحد کے قریب سے ایک کلو میٹر کے علاقے میں موجود مکانات کو گرا کر وہاں پر خندق کھودی گئی جس کےبعد پوری سرحد پر 10 کلو میٹر طویل خندق مکمل کرلی گئی ہےت۔
مصری ذرائع ابلاغ کے مطابق خندق کی کھدائی کے لیے بھاری مشینری کا استعمال کیا گیا۔ حال ہی میں خندق کی کھدائی مکمل کرنے کے لیے”بلڈوز” اور مٹی کھودنے کے لیے استعمال ہونے والی میشنوں کو سرحد پرمنتقل کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ مصر اور غزہ کی پٹی کی سرحد پر خندق کی کھدائی کا منصوبہ دو سال قبل اس وقت شروع کیا گیا تھا جب مصرمیں فوج نے ملک کے منتخب صدر محمد مرسی کو برطرف کرکے اقتدار پرقبضہ کرلیا تھا۔ اس کے بعد غزہ کی پٹی کی سرحد سیل کرنے کے ساتھ ساتھ سرحد پر 10 کلو میٹر طویل اور 20 میٹر گہری خندق کھودنے کا فیصلہ کیا گیا تھا کہ غزہ کی پٹی اور مصرکے درمیان دراندازی کا سلسلہ بند کیا جاسکے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
