• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ کے لیے امدادی کاروان”فریڈم فلوٹیلا3″ پرنیتن یاھو پریشان

منگل 23-06-2015
in غزہ
0
plf natin-worried
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے محصور فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی کے فاقہ زدہ عوام کے لیے عالمی سطح پرامدادی قافلے روانہ کیے جانے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس طرح کے امدادی قافلے شام کے متاثرین کے لیے کیوں نہیں بھیجے جا رہے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق نیتن یاھو نے ان خیالات کا اظہار سوموار کو "جیوش ایجنسی” کے زیراہتمام ایک سیمینار سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ "انصاف کا قتل اور حق وسچ کی عصمت ریزی کی جا رہی ہے”۔ حق یہ ہے کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی کی تعمیرنو کے لیے تعمیراتی سامان لے جانے کی کھلی اجازت دے رکھی ہے۔ اس کے باوجود یہ امدادی قافلے کس لیے روانہ کیے جاتے ہیں۔

خیال رہے کہ غزہ کی پٹی کا محاصرہ توڑںے کے لیے امدادی کاروان”فریڈم فیلوٹیلا 3 ” گذشتہ روز یونان کے ساحلی شہر ایتھن سے غزہ کی جانب عازم سفرہوچکا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی حکومت نے بحریہ کو امدادی قافلوں کو روکنے کا حکم دیا ہے۔ تاہم انسانی حقوق کی تنظیموں اور امدادی اداروں نے عالمی برادری سے امدادی جہازوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

امدادی قافلے میں تیونس کے سابق صدر منصف المرزوقی سمیت یورپ اور عرب ممالک کی کئی سرکردہ شخصیات بھی شامل ہیں۔ اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے سیاسی شعبے کے رکن عزت الرشق نے بھی خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی آنے والے امدادی جہازوں کو چھیڑنے کی کوشش کی گئی تو اسرائیل کو اس کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.