• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل کے ہاں زیرحراست اطالوی خاتون کی بھوک ہڑتال کی دھمکی

پیر 15-06-2015
in فلسطین
0
plf italian-threaten
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی پولیس کے ہاتھوں گذشتہ جمعہ کے روز حراست میں لی گئی اطالوی خاتون سماجی کارکن سامنتھا کومیزولی نے بھوک ہڑتال کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسے فلسطین سے بے دخلی کا فیصلہ کسی صورت میں قبول نہیں ہوگا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیل کے "بن گوریون”ہوائی اڈے کے ایک حراستی مرکز میں موجود اطالوی خاتون کا تازہ بیان سامنے آیا ہے جس میں اس نے کہا ہے کہ اگراسے رہا نہ کیا گیا یا فلسطین سے بے دخلی کے بدلے اسے رہا کرنےکی کوشش کی گئی تو وہ بھوک ہڑتال کردیں گے اور فلسطین سے بے دخلی کا فیصلہ قبول نہیں کریں گی۔

انسانی حقوق کی تنظیم”مرکزاحرار” نے باوثوق ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ اطالوی خاتون سماجی کارکن نے فلسطین سے بے دخلی کی اسرائیلی تجویز مسترد کردی ہے اور کہا ہے کہ اس کے ساتھ ناروا سلوک جاری رہا تو وہ بھوک ہڑتال کردیں گی۔

خیال رہے کہ صہیونی فوجیوں نے اطالوی خاتون انسانی حقوق کارکن سامنتھا کو 12 جون بروز جمعہ کو مغربی کنارے کے شہر قلقیلیہ میں کفر قدم کے مقام پر فلسطینیوں کے ایک پرامن جلوس میں شرکت کے دوران حراست میں لیا گیا تھا۔ اس سے چھ گھنٹے تک مغربی کنارے کے ایک فوجی مرکز میں تفتیش کی جاتی رہی جس کے بعد مقبوضہ فلسطین میں قائم اسرائیل کےبین الاقوامی ہوائی اڈے” بن گوریون” کے ایک حراستی مرکز میں منتقل کردیا گیا ہے۔

اطالوی خاتون سماجی کارکن پچھلے ایک سال سے فلسطین میں ہیں اور وہ فلسطینیوں کے اسرائیلی فوج کے مظالم کے خلاف نکالے گئے پرامن جلوسوں میں شرکت بھی کرتی رہی ہیں۔ اس کے علاوہ "یکجہتی برائے آزادی فلسطین” تحریک کی سرگرم کارکن اور صحافی بھی ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.