• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

"اونروا” کا اپنی ذمہ داریوں سے فرار جلتی پر تیل ڈالنے کے مترادف ہے: حماس

جمعہ 12-06-2015
in حماس
0
plf escaping-responsibilities
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کےلیے قائم کردہ ایجنسی "اونروا” کے بعض حالیہ فیصلوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ "اونروا” کی جانب سے پناہ گزینوں کے لیے خدمات کم کرنا جلتی پرتیل چھڑکنے کے مترادف ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی قرارداد 302 مجریہ 1949 ء میں واضح کیا گیا ہے کہ "اونروا” اس وقت تک فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے تمام تروسائل کا استعمال کرنے کا پابند ہوگا جب تک کہ فلسطینی واپس اپنے علاقوں میں دوبارہ آباد نہیں ہوجاتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے اس قطعی فیصلے کے باوجود "اونروا” کی جانب سے حالیہ دنوں کے دوران فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اپنی خدمات محدود کرنا شروع کردی ہیں۔ فلسطینی پناہ گزین پہلے ہی سخت برہم ہیں۔ایسے حالات میں”اونروا” کی طرف سے خدمات میں کمی کرنا یا ان کے بجٹ کو مزید محدود کرنا مہاجرین کو اشتعال دلانے کے مترادف ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں "اونروا” نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ غزہ، مغربی کنارے، اردن، شام اور لبنان میں موجود فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد کم کررہی ہے۔ "اونروا” کے اس اعلان پر فلسطین کے سیاسی حلقوں میں سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔ اس کے علاوہ مختلف ممالک میں موجود فلسطینی مہاجرین نے اونروا کی غفلت پرمبنی پالیسیوں کے خلاف مظاہرے بھی کیے ہیں۔

حماس نے اپنے بیان میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے کام کرنے والی ایجنسی”اونروا” کو درپیش فنڈز کی قلت دور کرے تاکہ پناہ گزینوں کو خدمات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا جا سکے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.