• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

جنگ میں زخمی 19 فلسطینی بچوں کی جرمنی میں علاج کی تکمیل کے بعد واپسی

بدھ 03-06-2015
in غزہ
0
plf returned-from-germany
0
SHARES
1
VIEWS

جولائی اور اگست 2014 ء کو فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی جنگ کے دروان زخمی ہونے والے 19 بچوں کو علاج کے لیے جرمنی لے جایا گیا تھا۔ ایک سال انہیں وہاں زیرعلاج رکھا گیا۔ جہاں علاج کی تکمیل کےبعد وہ وطن واپس آگئے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ گذرگاہ امورکے ڈائریکٹر نے بتایا کہ پچھلے سال جنگ میں زخمی ہونے والے انیس بچے گذشتہ روز مغربی کنارے سے متصل "بیت حانون” گذرگاہ سے غزہ کی پٹی میں داخل ہوئے ہیں۔ ان بچوں کو زخمی ہونے کے بعد علاج کے لیے جرمنی لے جایا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بچوں کے ہمراہ تین جرمن ڈاکٹر بھی مغربی کنارے پہنچے تھے جہاں وہ بچوں کے ہمراہ غزہ کی پٹی آنا چاہتے تھے مگرقابض اسرائیلی حکام نے انہیں غزہ آنے سے روک دیا۔

ادھر غزہ وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے ترک خبر رساں ایجنسی”اناطولیہ” کو بتایا کہ جرمنی میں علاج کے لےجائے گئے بچوں میں سے بعض زیادہ تشویش ناک حالت میں تھے جبکہ بعض کو درمیانے درجے کے زخم آئے تھے۔ انہوں نے بتایا علاج سے واپس آنے والے بعض بچوں کے والدین جنگ میں شہید ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ جولائی اور اگست 2014 ء کو غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی جنگ کے نتیجے میں کم سے کم 2200 فلسطینی شہید اور گیارہ ہزار سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ شہداء اور زخمیوں میں سے تین ہزار اٹھارہ سال سے کم عمرکے بچے بتائے جاتے ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.