• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل کو”فیفا” میں تحفظ دینے والے فلسطینی عہدیدار کی ملازمت دائو پر لگ گئی

پیر 01-06-2015
in فلسطین
0
plf job-at-stake
0
SHARES
2
VIEWS

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں، سماجی اداروں کے کارکنوں بالخصوص اسپورٹس میں دلچسپی رکھنے والے شہریوں نے فلسطینی فٹ بال فیڈریشن کےسربراہ بریگیڈٰیئر جنرل جبرل الرجوب کے خلاف عوام کا غم وغصہ مسلسل بڑھتا جا رہا ہے اور فلسطین بھر میں ان کے استعفے کے مطالبات میں شدت آ رہی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جبرل الرجوب پرعوامی غم وغصے کی لہر اس وقت پیدا ہوئی حال ہی میں فٹ بال کی عالمی فیڈریشن”فیفا” کے اجلاس میں اسرائیل کی رکنیت کی معطلی کی درخواست الرجوب نے واپس لے لی۔ حالانکہ یہ درخواست انہوں نے فلسطینی عوم کے پرزور مطالبے پر پیش کرنے کا فیصلہ بھی کر رکھا تھا۔

اطلاعات کے مطابق اب جبری الرجوب کو فلسطینی عوام کی جانب سے سخت تنقید اور مخالفت کا سامنا ہے کیونکہ اندرون فلسطین اور بیرون ملک بھی لوگ ان کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ جبریل الرجوب کے استعفے کے لیے احتجاجی مظاہروں کے ساتھ ساتھ  "افاز” نامی ایک عالمی تنظیم نے ایک دستخطی مہم شروع کی ہے جس میں جبریل الرجوب کے استعفے کے حق میں دستخط لیے جا رہے ہیں۔

تنظیم کی جانب سے فلسطینی عوام کو ذرائع ابلاغ کے ذریعے مطلع کیا گیا کہ وہ جبریل الرجوب کو فلسطینی فٹبال فیڈریشن کے عہدے سے ہٹانے کے لیے جاری مہم میں تنظیم کا ساتھ ددیں تاکہ ہم رام اللہ حکومت سے عوام کا مطالبہ پیش کریں سکیں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں "فیفا” کے نئے صدر کے چنائو کے موقع پر اسرائیل کی فیفا میں رکنیت کی معطلی کے لیے ایک درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم فلسطینی اتھارٹی کے عہدیدار اور فلسطین فٹ بال فیڈریشن کے سربراہ جبریل الرجوب نے آخری وقت میں رائے شماری سے قبل درخواست واپس لے لی تھی۔
جبرل الرجوب کے اس اقدام کے خلاف فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں احتجاجی مظاہرے بھی جاری ہیں اور فلسطینی اتھارٹی سے انہیں فلسطینی فٹ بال فیڈریشن کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ مزید شدت اختیا کرتا جا رہا ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.