مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیموں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے دریائے نیل میں کشتیوں کے ذریعے غزہ کے محصورین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ مارچ میں سیکڑوں کشتیوں نے حصہ لیا۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق دریائے نیل میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے والی کشتیاں لوگوں سے بھری ہوئی تھیں اور انہوں نے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم بھی اٹھا رکھے تھے۔ کشتیوں کے ذریعے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی مظاہرے میں خرطوم میں متعین ترکی کے نائب سفیرسمیت کئی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔ مظاہرے میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔
بعد ازاں دریا کے کنارے جمع ہونے والے مظاہرین نے عالمی برادری سے غزہ کی پٹی کا محاصرہ توڑنے کا بھی مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کشتیوں کے ذریعے سمندر میں مظاہرہ فریڈم فلوٹیلا 3 کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کیا گیا ہے۔
اس موقع پرمظاہرین نے 31 مئی 2010 ء کو کھلے سمندر میں اسرائیلی فوج کی ننگی جارحیت کا نشانہ بننے والے ترک بحری جہاز فریڈم فلوٹیلا پرحملے کی مذمت اور جارحیت میں شہید ہونے والے ترک رضاکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
