• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی بس ڈرائیورعمران ابو دھیم کے”قتل ناحق” کی عالمی تحقیقات کا مطالبہ

جمعہ 22-05-2015
in فلسطین
0
plf bus-driver
0
SHARES
1
VIEWS

اسرائیلی پولیس کے حملے میں بدھ کے روز مقبوضہ بیت المقدس میں ایک فلسطینی بس ڈرائیور عمران عمیر ابودھیم کے "ناحق قتل” پرفلسطینی اتھارٹی کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔ فلسطینی وزارت خارجہ نے بس ڈرائیور کا قتل صریح ظلم قرار دیتے ہوئے اس کی عالمی سطح پرتحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ صہیونی پولیس نے 41 سالہ بس ڈرائیور عمران عمیر ابودھیم کو اس وقت گولیاں مار کرشہید کردیا تھا جب اس کی بس کی زد میں دو پولیس اہلکار آ کرزخمی ہوگئے تھے۔ اب تک کی تحقیقات سے یہ پتا چلا ہے کہ فلسطینی بس ڈرائیور بے قصور تھا۔ اس نے ایک دوسری گاڑی کو اورٹیک کے لیے راستہ دیا اور دوران دو پولیس اہلکار بس سے ٹکرا کر معمولی زخمی ہوگئے تھے۔ مگر موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے بغیر سوچے سمجھے ڈرائیور پرگولیوں کی بوچھاڑ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر شہید ہوگیا۔

فلسطینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عمران ابو دھیم کا کوئی جرم نہیں تھا۔ اسے بے گناہ مارا گیا ہے۔ فلسطینی اتھارٹی عالمی برادری، عالمی اداروں اور بین الاقوامی سطح کی عدالتوں سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ وہ صہیونی پولیس کے اس وحشیانہ ظلم کی شفاف تحقیقات کرائیں اور مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شہید فلسطینی ڈرائیور کے بچے عالمی برادری سے انصاف کے طلب گار ہیں۔ یہ مطالبہ صرف شہید کے خاندان کا نہیں بلکہ پوری فلسطینی قوم کا مشترکہ مطالبہ ہے کہ عمران ابو دھیم کے قتل کی عالمی سطح پرتحقیقات کی جائیں اور مظلوم خاندان کو انصاف مہیا کیا جائے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی اسرائیلی پولیس کے اس مجرمانہ واقعے کو عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کے لیے تیاری کررہی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی پولیس نے ثابت کیا ہے کہ اسرائیل میں قانون اور عدالت نام کی کوئی چیز نہیں کیونکہ پولیس خود ہی تفتیش کار اور خود ہی جج اور  جلاد  بن جاتی ہے۔ صہیونی فوجیوں اور پولیس کے نزدیک فلسطینیوں کا خون بہانا پانی سے بھی زیادہ آسان بنا دیا گیا ہے۔ جعلی اور جھوٹے الزامات کے تحت فلسطینیوں کو گولیاں مار شہید کردیا جاتا ہے اور ڈھٹائی کے ساتھ الزام عاید کیاجاتا ہے ان کی طرف سے یہودیوں کو خطرہ لاحق ہوگیا تھا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.