• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں میں 80 سیاسی کارکن بدستور پابند سلاسل

جمعرات 21-05-2015
in فلسطین
0
plf 80
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام سیکیورٹی اداروں کی جانب سے سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ دوسری جانب کئی ماہ قبل حراست میں لیے گئے 80 سیاسی کارکن بدستور فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں میں بند ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق سیاسی قیدیوں کے معاملات کی نگرانی کرنے والی کمیٹی کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ عباس ملیشیا کی جانب سے الخلیل شہر 18 کارکنوں کو حراست میں لیا گیا ہے جن میں پانچ طلباء، چھ اساتذہ اور اسلامی تحریک مزاحمت”حماس” کے دو اہم رہ نما بھی شامل ہیں۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ عباس ملیشیا کی تحویل میں مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے 17 افراد قید ہیں۔ ان میں چار طلباء ، عوام محاذ برائے آزادی فلسطین کا ایک رکن اور ایک کا تعلق فلسطین پیپلز پارٹی سے ہے۔

رام اللہ اور البیرہ سے نو سیاسی کارکنوں کو حراست میں رکھا گیا ہے۔ان میں ایک صحافی، ایک یونیورسٹی کا طالب علم اور تین سابق اسیران بھی شامل ہیں جو تین سال تک عباس ملیشیا کی جیل میں رہ چکے ہیں۔

حراست میں رکھے گئے کارکنوں میں بیت لحم کے نو، قلقیلیہ کے نو اور طولکرم کے بھی نو کارکن شامل ہیں۔  جنین شہر کے سات افراد کو جیلوں میں ڈالا گیا ہے جن میں سے دو کا تعلق اسلامی جہاد کے ساتھ ہے۔ دونوں مارچ 2010 ء کے بعد سے مسلسل زیرحراست ہیں۔ طوباس سے بھی سات افراد کو حراست میں لیا گیا جن میں سے اسلامی جہاد اور حماس کے رہ نما بھی شامل ہیں۔

فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں میں پابند سلاسل سیاسی کارکنوں میں سے تین کا تعلق مقبوضہ بیت المقدس سے بتایا جاتا ہے۔ ان میں سے ایک سابق اسیر بھی شامل ہے جس نے اسرائیلی جیلوں میں 15 سال قید کاٹ رکھی ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.