مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی بلدیہ کے رکن "فافا اللو” نے میڈٰا کو بتایا کہ بیت المقدس کی شہری حکومت نے جنوبی اور مشرقی بیت المقدس میں گرین لائن کے آس پاس یہودی آباد کاری کا سلسلہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک تازہ فیصلے کے تحت نوے مکانات کی تعمیر کی منظوری دی گئی ہے۔
صہیونی حکومت کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ "ھارحوماہ” میں یہودی بستیوں کی تعمیر کا عمل جاری رہے گا چاہے عالمی برادری کی جانب سے اس پرسخت مخالفت ہی کیوں کی جائے۔ دوسرے الفاظ میں انہوں نے عالمی برادری کو یہ پیغام بھی دیا کہ تل ابیب کو بیت المقدس میں غیرقانونی یہودی آباد کاری جاری رکھنے سے کوئی نہیں روک سکتا ہے۔ اسرائیل کو بیت المقدس میں یہودی بستیوں کی تعمیر وتوسیع کا حق حاصل ہے اور ہمیں عالمی برادری کی تشویش کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
