• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مشرقی بیت المقدس میں یہودی آباد کاری پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے:نیتن یاھو

بدھ 20-05-2015
in فلسطین
0
plf no-compromise
0
SHARES
2
VIEWS

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں یہودی آبادی کا غیرقانونی سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ عالمی برادری کی مخالفت کے باوجود وہ یہودی آباد کاری پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی کنیسٹ [پارلیمنٹ] سے خطاب کرتےہوئے نیتن یاھو کا کہنا تھا کہ "ہم اس لیے بیت المقدس میں تعمیراتی نہیں کررہے ہیں کہ ہمیں خواہ مخواہ عالمی برادری کی مخالفت مول لینی ہے۔ یہ ہمارا فطری حق ہے اور اپنے حق کے لیے ہم ہرقدم اٹھانے کو تیار ہیں۔ عالمی برادری کا نقطہ نظراپنی جگہ مگرہم مشرقی بیت المقدس میں یہودی آباد کاری پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے”۔

انہوں نے کہا کہ 1990 ء کے عشرے میں مشرقی بیت المقدس میں "ھارحوماہ” کالونی قائم کی گئی تھی۔ اس وقت اس میں ہزاروں کی تعداد میں مکانات تعمیر کیے جا چکے ہیں۔ اب اس کالونی کے اندر بھی ایک پورا شہر آباد ہے۔ صہیونی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت مشرقی بیت المقدس میں قائم کی گئی کالونیوں "راموت، گیلو، بسغات زئیف، زمار شلومو "اور دیگرمیں توسیع کے ساتھ ساتھ نئی کالونیاں بھی قائم کریں گے۔ ہمیں کسی کی مخالفت یا حمایت کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

درایں اثناء فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم کے بیان پر سخت رد عمل سامنےآیا ہے۔ فلسطینی ایوان صدر کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مشرقی بیت المقدس خود مختار فلسطینی مملکت کا دارالحکومت ہے۔ اس لیے اس میں اسرائیل کو یہودی آباد کاری کا کوئی حق نہیں ہے۔ نیز مشرق وسطیٰ میں قیام امن کا راستہ بیت المقدس سے ہوکر گذرتا ہے۔ خطے میں اس وقت تک امن قائم نہیں ہوسکتا جب تک بیت المقدس کو آزاد نہیں کرایا جاتا ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کے ترجمان نبیل ابو ردینہ کا کہنا ہے کہ نیتن یاھو یہ باور کرانے کی کوشش کررہے ہیں کہ بیت المقدس اسرائیل کا دارالحکومت ہے۔ یاھو کا یہ موقف عالمی برادری کے موقف کے بھی خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں فلسطین اور اسرائیل کےدرمیان سیاسی رسا کشی میں اس وقت شدت آئے گی جب فلسطینی اتھارٹی عالمی اداروں میں اسرائیل کے غیرقانونی اقدامات کے خلاف رجوع کرے گی۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.