• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

"حق واپسی” کےحصول اور "النکبہ” کے ازالے کا وحد راستہ مسلح جہاد ہے:برکہ

اتوار 17-05-2015
in فلسطین
0
plf only-way
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے لبنان میں مندوب علی برکہ نے کہا ہے کہ سنہ 1948ء میں فلسطین میں صہیونی ریاست کےقیام کے وقت فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا ازالہ اور لاکھوں پناہ گزینوں کی وطن واپسی کے لیے مسلح جدو جہد آخری آپشن ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بیروت میں "یوم نکبہ” کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی برکہ نے فلسطینی اتھارٹی پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی تعاون ختم کرے اور مغربی کنارے کو تحریک آزادی کا بیس کیمپ بنائے۔

انہوں‌نے کہا کہ "النکبہ” اچانک رو نمانہیں‌ہوا بلکہ یہ سال ہا سال کی سازشوں کا نتیجہ تھا جو 67 سال قبل فلسطینی قوم کو یہودیوں کی شکل میں دیکھنا پڑا ہے۔ اس کے ازالے کا واحد راستہ مسلح جدو جہد میں مضمر ہے۔ فلسطینی قوم کے پاس جس طرح کے بھی وسائل ہیں وہ ان کے ساتھ النکبہ کا بدلہ لینے کی جدو جہد شروع کردے۔

انہوں‌ نے کہا کہ مسئلہ فلسطین تین بنیادی عناصر کا مجموعہ ہے۔ ارض فلسطین، فلسطینی قوم اور مقدسات اس کے تین اہم اجزاء ہیں۔ ان تینوں حقوق کا حصول صرف انتفاضہ اور مزاحمت سے ممکن ہے کیونکہ طاقت کے ذریعے سلب کیے گئے حقوق صرف طاقت ہی کے ذریعے واپس لیے جاسکتے ہیں۔

حماس رہ نما نے فلسطینی صدر محمود عباس پر زور دیا کہ وہ تنظیم آزادی فلسطین کو نئی بنیادوں پر تشکیل دیں، اسرائیل کے ساتھ مغربی کنارے میں‌سیکیورٹی تعاون ختم کریں اور صہیونی ریاست کے جنگی جرائم اور مظالم کے خلاف متفقہ تزویراتی اور دفاعی حکمت عملی اپناتے ہوئے مغربی کنارے کو آزادی کے بیس کیمپ میں بدل دیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.