• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

ڈیڑھ ہزار یہودی بلوائیوں کا حضرت یوسف کے مزارپردھاوا،21 فلسطینی زخمی

جمعہ 15-05-2015
in فلسطین
0
plf 21-wounded
0
SHARES
1
VIEWS

اسرائیل کے انتہا پسند یہودیوں کی بڑی تعداد نے آج جمعہ کو علی الصباح مقبوضہ مغربی کنارے کے نابلس شہرمیں بلاطہ پناہ گزین کیمپ کے قریب واقع جلیل القدر پیغمبر حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پردھاوا بول دیا۔ اس موقع پر فلسطینی شہریوں اور یہودی آباد کاروں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں جن میں کم سے کم اکیس فلسطینی زخمی ہوگئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جمعہ کو علی الصباح فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں 1500 سے زاید یہودی بلوائیوں نے حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پریلغار کی اور مذہبی رسومات کی ادائی کے لیے مزار میں گھس گئے۔

یہودی شرپسندوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے اسرائیلی فوج اور پولیس کے دستے بھی ان کے ہمراہ تھے جنہوں نے چاروں اطراف سے مزار کوگھیرے میں لے لیا۔ مزار پرموجود فلسطینی شہریوں نے یہودیوں کو وہاں سے نکالنے کی کوشش کی تاہم صہیونی فوج کی جانب سے آنسوگیس کی شیلنگ، لاٹھی چارج اور ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں کم سے اکیس افراد زخمی ہوگئے۔

عینی شاہدین کے مطابق فلسطینی شہریوں نے یہودی شرپسندوں کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی تاہم قابض فوج نے اندھا دھند طاقت کا استعمال کرکے فلسطینیوں کو منتشر کردیا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.