• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

’’فریڈم فلوٹیلا3‘‘ غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کے لیے سویڈن سے روانگی کے لیے تیار!

بدھ 13-05-2015
in غزہ
0
plf fortila-111
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پراسرائیل کی مسلط کردہ ناکہ بندی اور محاصرے کو توڑنے کے لیے سرگرم ’’یورپی مہم‘‘ نے اطلاع دی ہے کہ اس سال موسم گرما میں غزہ کے لیے فریڈم فلوٹیلا قافلہ یورپی ملک سویڈن سے روانہ ہوگا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یورپی مہم کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘‘فریڈم فلوٹیلا اتحاد‘‘ نے اس سال پہلا امدادی قافلہ سویڈن سے سمندر کے راستے غزہ روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سویڈن میں ’’فریڈم فلوٹیلا 3 ‘‘ کی تیاریاں اب آخری مراحل میں ہیں۔ رواں موسم گرما میں یہ قافلہ غزہ کی جانب عازم سفرہوجائے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ناروے اور سویڈن کا ایک مشترکہ بحری جہاز 10 مئی کو آبنائے ’’گوٹنبرگ ایٹوبوری‘‘ روانہ ہوچکا ہے جہاں سے سویڈن کے مزید بحری جہاز بھی اس میں شامل ہوں گے۔ وہاں سے یہ جیاز ’’ھلسنجبورگ‘‘ بندرگاہ پر اکھٹے ہوں گے جہاں سے ’’فریڈم فلوٹیلا 3 ‘‘ کے نام کے ساتھ غزہ کی پٹی کی طرف روانہ ہوجائیں گے۔

سویڈن سے روانگی کے بعد ان کی اگلی منزل ’’مالمو‘‘ بندرگاہ ہو گی۔ وہاں سے امدادی جہاز   پانچ ہزار کلو میٹر کا سفر طے کرکے ڈنمارک کے شہر کوپن ہیگن کے ساحل پرپہنچیں گے اور پھربحر متوسط میں داخل ہوں گے۔

خیال رہے کہ ’فریڈم فلوٹیلا 3 ‘کو مئی 2010 ء میں غزہ کی پٹی بھیجے گئے’’فریڈم فلوٹیلا‘‘ کی یاد میں بھیجا جا رہا ہے۔ سنہ 2010 ء میں غزہ کا محاصرہ توڑںے کے لیے آنے والے ان بحری جہازوں پر اسرائیل نے کھلے سمندر میں حملہ کرکے قافلے میں شامل ترک بحری جہاز میں سوار نو رضاکاروں کو شہید اور 50 کو زخمی کردیا تھا۔ صہیونی فوجیوں نےتمام امدادی جہازوں کا سامان لوٹ لیا تھا اور قافلے میں شامل چھ سو سے زاید انسانی حقوق کارکنوں کو یرغمال بنایا گیا تھا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.