• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

’’اسرائیلی عقوبت خانوں میں قید 95 فی صد فلسطینیوں کو وحشیانہ تشدد کا سامنا‘‘

منگل 12-05-2015
in فلسطین
0
plf 95-percent
0
SHARES
0
VIEWS

انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ صہیونی ریاست کے عقوبت خانوں میں پابند سلاسل 95 فی صد فلسطینی قیدیوں کو بدترین تشدد اور غیر انسانی سلوک کا سامنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دوران حراست قیدیوں کو جسمانی اور تشدد کے بدترین مراحل سے گذارا جاتا ہے جو عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ’’اسیران و محررین‘‘ کمیٹی کے میڈیا ایڈوائزر اور انسانی حقوق گروپ کے مندوب حسن عبد ربہ نے بتایا کہ صہیونی ریاست فلسطینی قیدیوں سے مذموم مقاصد کے لیے ان سے سیاسی نوعیت کا بھی انتقام لیتی ہے۔ کئی جان لیوا امراض کا شکار فلسطینیوں سے دانستہ طورپر لاپرواہی اور غفلت کا مظاہرہ کیا جاتا ہے۔ یہ ایک نوعیت کا سیاسی انتقام ہے جو قیدیوں کے ساتھ روا رکھا جاتا ہے۔

انسانی حقوق کے مندوب کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جیلوں میں پابند سلاسل سیکڑوں فلسطینیوں کو بدترین لاپرواہی اور صہیونی غفلت کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریض اسیروں کے فوری علاج معالجے کی ضرورت ہے اور بہت سے قیدیوں کا علاج نہ کرایا گیا تو ان کی جانوں کو سنگین خطرات لاحق ہوسکتے ہیں جس کا ذمہ دار اسرائیل ہوگا۔ ایسے مہلک امراض کا شکار فلسطینیوں کو زیادہ سے زیادہ سکون آور ادویات دےکرانہیں ٹال دیا جاتا ہے حالانکہ انہیں نیند کی گولیاں دینے کی نہیں بلکہ مکمل علاج معالجے کی ضرورت ہے۔

حسن عبد ربہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی عقوبت خانوں میں پابند سلاسل خواتین، بچوں اور بڑی عمر کے مردوں کے ساتھ یکساں وحشیانہ سلوک روا رکھا جاتا ہے۔ انہیں مسلسل ڈرایا دھمکایا جاتا ہے اور انہیں جسمانی اور نفسیاتی تشدد کے بدترین مراحل سے گذارا جاتا ہے۔ مجموعی طورپر اسرائیلی جیلوں میں قید 95 فی صد فلسطینیوں کو ہولناک تشدد کا سامنا ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.