عینی شاہدین نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ سوموار کی صبح اسرائیل کے ’’ایف 16 ‘‘ جنگی طیاروں نے بڑے پیمانے پر اور باربار فرضی فضائی حملے کیے۔
جنگی طیاروں کی نچلی پروازوں کے ساتھ ساتھ زور دار آوازیں پیدا کرنے والے گولے بھی داغے گئے۔ جس کے نتیجے میں شہری سخت خوف کا شکارہوگئے۔ کئی علاقوں میں شہری فرضی حملوں کو حقیقی بمباری سمجھ بیٹھے اور گھروں میں محصور ہوگئے۔
خیال رہے کہ اسرائیل نے پچھلے سال جولائی اور اگست کے دوران اکاون روز تک غزہ کی پٹی پر بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں 2323 فلسطینی شہید اور 11 ہزار سے زاید زخمی ہوگئے تھے۔ وحشیانہ بمباری میں ہزاروں کی تعداد میں مکانات کو تباہ کردیا گیا تھا جس سے لاکھوں فلسطینی بے گھرہوگئے تھے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
