• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 31 دسمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

لبنانی سیاست دان کے زیرنگرانی حماس اور فتح کی قیادت کے مذاکرات

جمعہ 08-05-2015
in حماس
0
plf labanies-politition
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ اور تحریک فتح کے درمیان لبنان کے دارالحکومت بیروت میں مذاکرات ہوئےہیں۔ ان مذاکرات کی نگرانی لبنانی سیاست دان اور رکن پارلیمنٹ نبیہ بری نے کی۔ ملاقات میں قومی وحدت اور مفاہمت کا عمل آگے بڑھانے کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق لبنانی سیاست دان کی زیرنگرانی ہوئے مذاکرات میں حماس کی جانب سے جماعت کے سیاسی شعبے نائب صدر ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق اور فتح کی ایگزیکٹو کونسل کے سینیر رکن عزام الاحمد نے شرکت کی۔ دونوں رہ نمائوں نے قومی مفاہمت کاعمل آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔

ملاقات کے موقع پر فتح کی سینٹرل کمیٹی کے رکن عزام احمد کے علاقہ فتح کے سیکرٹری جنرل  فتحی ابو عرادات، لبنان میں فلسطینی اتھارٹی کے سفیر اشرف دبور جبکہ حماس کی جانب سے ڈاکٹر مرزوق ے ساتھ لبنان میں جماعت کے مندوب علی برکہ نے معاونت کی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے حماس رہ نما ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے کہا کہ لبنانی رکن پارلیمنٹ نبیہ بری کی زیرصدارت فتح کی قیادت سے ہونے والی ملاقات نہایت خوش گوار ماحول میں ہوئی اور بات چیت میں قومی مفاہمت کا عمل آگے بڑھانے پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر لبنانی رہ نما بری  کا کہنا تھا کہ  ہم نے دونوں فلسطینی جماعتوں کے سامنے قومی مفاہمت کا عمل آگے بڑھانے کے حوالے سے کچھ اہم تجاویز پیش کی ہیں۔ فلسطینیوں کو چاہیے کہ وہ ان تجاویز پر غور وخوض کریں اور مشترکہ سیاسی عمل کی راہ اختیار کریں۔

حماس رہ نما نے کہا کہ نبیہ بری کی جانب سے پیش کردہ تجاویز قابل عمل ہیں اور ان کی جماعت قومی مفاہمت کاعمل آگے بڑھانے کے لیے ان پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گی۔ انہوں نے تحریک فتح پر بھی زور دیا کہ وہ قومی مفاہمت اور وسیاسی وحدت کی خاطر ٹھوس اقدامات کرے اور مفاہمت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کا سدباب کرے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.