مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی فوجیوں نے غرب اردن کے شمالی شہرنابلس میں روجیب کے مقام پر فلسطینی ملیشیا کے ایک کرنل کی گاڑی کو روکا اور کسی وجہ کے بغیر اس کی پٹائی شروع کردی۔
مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ صہیونی فوجیوں نے روجیب کے مقام پر بدھ کے روز تلاشی کا سلسلہ شروع کیا۔ اس دوران کرنل احمد حافظ سلیمان دویکات اپنی گاڑی پرگھر کی طرف آ رہے تھے کہ اسرائیلی فورسز نے انہیں روک لیا اور تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ ان کی گاڑی کی بھی توڑپھوڑ کی۔
نابلس میں فلسطینی اتھارٹی کے ایک عہدیدار کیپٹن نعیم نے بتایا کہ کرنل دویکات نے صہیونی فوجیوں کو اپنا تعارف بھی کرایا اور بتایا کہ وہ مشرقی نابلس کے علاقوں کا سیکیورٹی کمانڈر ہے تاہم قابض فوجیوں نے اس کی ایک نہ سنی اور بری طرح تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد چھوڑا۔
بعد ازاں مجروح فلسطینی کرنل کو نابلس میں رفیدیا اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت اب خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
