مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیم’’مرکز برائے حقوق اسیران‘‘ کے ترجمان ریاض الاشقر نے بتایا کہ رواں سالِ رواں کےپہلے چار ماہ میں 401 فلسطینیوں کو انتظامی حراست میں ڈالا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ تعداد پچھلے سال کی نسبت 500 فی صد زیادہ ہے۔ پچھلے سال کے پہلے چار ماہ میں صرف 65 فلسطینیوں کو انتظامی حراست کی سزائیں دی گئی تھیں۔
انسانی حقوق کے گروپ کا کہنا ہے کہ پچھلے سال جون میں تین یہودی آباد کاروں کی الخلیل سے گم شدگی کے بعد صہیونی ریاست نے فلسطینیوں کو اندھا دھند انتظامی حراست میں ڈالنا شروع کیا۔ انتظامی حراست میں ڈالے گئے بیشتر فلسطینیوں کا کسی سیاسی تنظیم کے ساتھ بھی کوئی تعلق نہیں ہے۔
اس کے علاوہ رواں سال کےپہلے چار ماہ میں کئی فلسطینی ارکان پارلیمنٹ کی انتظامی حراست میں تجدید کی گئی۔ ان میں محمد ماھر بدر، عزام سھلب، باسم الزعاریر، حسن یوسف، حاتم قفیشہ، نائف الرجوب اور محمد النتشہ شامل ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
