مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مغربی کنارے کے درجنوں فلسطینی شہری جن میں کئی مریض بھی شامل تھے الکرامہ گذرگاہ سے اردن جانا چاہتے تھے مگرانہیں گذرگاہ سے آگے جانے سے روک دیا گیا
فلسطینی پولیس کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اپریل میں الکرامہ گذرگاہ سے کم سے کم 171 فلسطینیوں کوبیرون ملک سفر سے روکا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صہیونی فوجیوں کی جانب سے فلسطینیوں کو بیرون ملک سفر سے روکنے کے لیے بھونڈے بہانے تراشے گئے اور کہا گیا کہ سیکیورٹی وجوہات کی بناء پرانہیں بیرون ملک سفر سے روکا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مارچ میں 130 فلسطینیوں کو اردن کے راستے بیرون ملک سفر سے روکا گیا گیا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین